آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہر کپتان خواب،ٹرافی کیسے اور کونسی دھات سے تیار ہوتی ہے؟

کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  دوسرا بڑا ایونٹ ہے جس کی  ٹرافی جیتنا  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہر رُکن ملک کے کپتان کی خواہش ہوتی ہے،  اب تک آٹھ ایڈیشنز میں دو، دو مرتبہ آسٹریلوی اور بھارتی کپتان اور کھلاڑی  اپنا یہ خواب پورا کرچکے ہیں، ایک، ایک بار پاکستان، سری لنکا،  نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے قائدین بھی یہ چمچاتی ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اُٹھا چکے ہیں۔

ٹائٹل حاصل کرنا تو اپنے آپ میں  ایک اعزاز ہے ہی لیکن خوبصورت  ٹرافی کو چھونا اور اُسے تھامنا  ایک الگ احساس بھی ہے، ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ شاندار ٹرافی کیسے بنی اور اس کو بنانے میں کون کون سی دھاتیں استعمال کی گئی ہیں، سن 1998 اور سن  2000  کے ایڈیشنزآئی سی سی ناک آؤٹ ٹرافی کے نام سے ہوئے تھے، ان میں دی جانے والی دونوں ٹرافیاں موجودہ ٹرافی کی ساخت سے بالکل مختلف تھیں،

سن  دوہزار دو میں ایونٹ کے نام کی تبدیلی کے ساتھ ٹرافی کی شکل بھی تبدیل ہوگئی، کرکٹ کی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی یہ سوچ تھی کہ  ٹرافی ایسی ہونی چاہئے کہ لوگ بس اسے دیکھتے ہی رہ جائیں، یہ نہ صرف دیکھنے میں انتہائی خوبصورت ہو بلکہ  مضبوط بھی ہو، اس کا ڈیزائن نہ صرف جدید دور کا عکاس بھی  ہو بلکہ اس میں کھیل کی تاریخ کی جھلک بھی نظر آئے

سب سے پہلے ماہرین اور ڈیزائنر نے اس ٹرافی کو کاغذ اور پھر کمپیو ٹر پر ڈیزائن کیا  تاکہ جب دیکھنے والے اسے دیکھیں تو اس کے ڈیزائن کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں، پھر مرحلہ آیا اس کے بنانے کا ، ٹرافی میں  سونے اور چاندی کی دھات کا استعمال کیا گیا ہے، چاندی ایک مضبوط  دھات ہوتی ہے جبکہ سونے کے استعمال  سے ٹرافی میں شاہی   جھلک نظر آتی ہے، اس کے علاوہ  ٹرافی کو جگمگانے کیلئے اس میں کرسٹل  کا استعمال کیا گیا ہے، پھر سانچوں کے ذریعے ٹرافی کے مختلف حصے تیار کیے گئے،احتیاط کے ساتھ ان ٹکڑوں کو جوڑا گیا اور ان پر پالش کی گئی

اگر ہم ٹرافی کو دیکھیں  تو اس کے تین حصے  دکھائی دیں گے، ٹرافی کے بالکل اوپر سونے کی گیند  بنی ہوئی ہے جو کھیل کی اہمیت کو اُجاگر کرتی ہے، ٹرافی کے نچلے حصے میں اسپائیکز بنائے گئے ہیں تاکہ گیند اُس پر ٹھہر سکے ، سونے اور چاندی کا ٹرافی پر استعمال کھیل کے جدید اور قدیم زمانے کے دور کی عکاسی کرتا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ آنے والی چیمپئنز ٹرافی  میں ٹرافی کی بناوٹ میں کیا جدت لائی جاتی ہے ۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts