29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا

چیمپئنر ٹرافی 2025 کا آج سے کراچی میں آغاز ہو گا، ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں میں کانٹے کے مقابلے ہوں گے جنہیں دیکھنے کے لئے شائقین بے تاب ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑا مقابلہ آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا،صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی نیشنل بینک سٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے۔

افتتاحی میچ سے قبل پاکستان ائیر فورس کے جانباز آج شیردل شو پیش کریں گے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھیں گے۔

چیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینے کاخوبصورت سلسلہ بھی ہے۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے،میرے سمیت آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts