ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کو تیز اور تمام رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے، شرجیل میمن کی ہدایت

شرجیل میمن کی زیرِ صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں منصوبے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس کے تعمیراتی مسائل، یوٹیلیٹیز کی منتقلی اور بائیو گیس پلانٹ کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور نے منصوبے میں پیشرفت اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اظہارِ خیال کیا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی اہم منصوبہ ہے حکومت بروقت تکمیل کیلیے پرعزم ہے، یوٹیلیٹیز کی منتقلی سمیت تمام چیلنجز پر حکام تندہی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جا سکے، منصوبے میں غیر ضروری تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، عوام کو درپیش دشواریوں کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے پر سخت مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ تکمیل یقینی بنائی جا سکے، ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلابی تبدیلی لائے گا، یہ منصوبہ شہریوں کو ماحول دوست اور مؤثر پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts