عالمی تبلیغی جماعت کا تین روزہ کراچی اجتماع جمعرات کو بعد نماز عصر منگھو پیر اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شروع ہو گیا۔ تبلیغی اجتماع اتوار(16 فروری) کوصبح دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اجتماع میں شرکاء کی آمد کاسلسلہ صبح سے رات تک جاری رہا۔
جمعرات کوبعد نماز عصر چوہدری رفیق اور بعد نماز مغرب مولانا احمد بٹلہ کے بیانات ہوئے۔ علماء کرام نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کا حل دین اسلام نے دیا ہے۔اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں۔نبی کریم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔یہ ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی یے۔دعوت تبلیغ کے کام کو پھیلائیں۔اپنے وقت کو دین کے لیے وقف کریں۔اللہ ہمارے مسائل اور مشکلات کو حل فرمائیں گے۔
جمعہ کو بعد نمازفجر نعیم شاہ۔بعد نماز جمعہ مولانا حشمت ۔بعد نماز عصرڈاکٹر سلیم اور بعد نماز مغرب مولانا عباد اللہ کے بیانات ہوں گے۔اجتماع میں تم ضروریات کے خصوصی اسٹالز لگانے کے ساتھ تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔اجتماع میں بیانات کے علاوہ دعوت تبلیغ دی جائے گی۔شرکاء کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے گا۔اجتماع کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔