مسجدِ نبوی ﷺ میں افطاری کرانے والوں کے لیے آن لائن پورٹل متعارف، مینیو میں 2 اشیاء کا اضافہ

مسجدِ نبوی ﷺ میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کروانے والوں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں اور افراد کو ہی افطاری کرانے کے اجازت ہو گی، جن کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔

قوانین کے مطابق افطار کرانے والے بنیادی مینیو میں 2 اضافی اشیاء شامل کر سکیں گے۔ کھجور، روٹی، دہی، رول اور پانی کے علاوہ اضافی اشیاء میں گری دار میوے، کپ کیک، پانی، مامول (بسکٹ کی ایک قسم)، کریم یا بھری ہوئی کھجوروں کے آپشن موجود ہیں۔

ایجنسی نے سروس فراہم کرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا ڈیٹا لازمی اپ ڈیٹ کریں۔ اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کروانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔ اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری کے انتظامات کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا، ہجوم، بے نظمی اور کھانے پینے کی اشیاء کے ضائع ہونے سے بچا جا سکے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts