کورنگی کراسنگ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق، ڈمپر نذر آتش

کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کراسنگ کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیچے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی لوشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈمپر رانگ وے سے آرہا تھا، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگائی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے ڈمپر کو ہٹانے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 6 فروری کو بھی 2 مختلف حادثات میں کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts