کراچی میں آج موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان، درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جاسکتا ہے؟

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں شہرِ میں کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 26 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ محکمۂ موسمیات نے کہا کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبے میں خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک رہنے کا امکان ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts