مہنگائی کی شرح میں کمی ، ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ،،جون 2024 سے جنوری 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 7 ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد پر تھی، اکتوبر 2015 کے بعد اب تک یہ مہنگائی کی کم ترین سطح ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں مہنگائی 2.7 فیصد،دیہی علاقوں میں 1.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ،جنوری میں آلو 28 فیصد، ٹماٹر 21 اور سبزیاں 20 فیصد تک سستی ہوئیں، انڈے اور پیاز 14 فیصد جبکہ دال ماش 2.63 فیصد تک سستی ہوئی،بیسن، دال چنا،سفید چنے،گندم کا آٹا،مشروبات بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ، خشک میوہ جات، دال مسور، پوسٹل سروسز، بجلی، تعمیراتی سامان بھی سستا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جنوری میں چکن 35.36 فیصد اوردال مونگ 5.43 فیصد مہنگی ہوئے،مچھلی 5 فیصد، کوکنگ آئل 3.92 فیصد ،گھی 2.61 فیصداور شہد 1.67 فیصد تک مہنگا ہوا،میڈیکل ٹیسٹ، ایندھن، ڈینٹل سروسز، ریڈی میٹ گارمنٹس بھی مہنگے ہوئے۔