امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو کراچی کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کو گزشتہ صبح 4 بجے پولیس جناح اسپتال میں لے کر آئی تھی۔ اونیجا کے پیروں میں بہت سوجن ہے اور وہ عجیب باتیں کر رہی ہیں۔ امریکی خاتون اونیجا کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی خاتون سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں انہیں جے پی ایم سی کے ڈاکٹر سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی خاتون سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے تھے۔ خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا امریکا میں مقیم بیٹا بھی منظرِ عام پر آ گیا ہے۔