آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا دوسرا ٹور آج سے پاکستان میں شروع ہوگا

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا دوسرا پاکستان ٹور آج سے شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوگا ، اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔ اس سفر میں شیخوپورہ کے علاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ بھی لے جایا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق ان 14 دنوں کے دوران جن اہم مقامات پر ٹرافی کو لے جایا جائے گا ان میں ملتان کا قلعہ، بہاولپور کا نور محل، پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم شامل ہیں۔ ٹرافی ٹور14فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہونا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ٹرافی کا عالمی سفر پاکستان میں 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے 26 جنوری تک شریک دیگر سات ممالک میں لے جایا گیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts