کراچی میں آج مختلف مقامات سے 2 نومولود بچوں کی لاشیں ملیں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلستان جوہر بلاک 16 کے نالے سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی، جسے ریسکیو ادارے منتقل کر دیا گیا۔ گلشن اقبال بلاک (اے) (فور) کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جنوری میں شہر کے مختلف علاقوں سے 6 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔ واضح رہے کہ 18 جنوری کو کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے میں 11 روز سے لاپتا 7 سالہ بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی تھی۔ اس کے بعد 22 جنوری کو پی آئی بی کالونی سے ایک اور بچہ لاپتا ہوگیا تھا جبکہ گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوں کا کئی روز گزرنے کے بعد بھی کچھ پتا نہیں چل سکا۔
یاد رہے کہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ بنائی جانے والی ٹیم شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگائے گئی۔