آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب اور کپتانوں کا فوٹ شوٹ بھی نہیں ہوگا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی جنگ نیوز کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی دو ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے سبب افتتاحی تقریب نہیں ہوگی کراچی میں 8 کپتانوں کی پریس کانفرنس اور پری ٹورنامنٹ فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اور پی سی بی نے افتتاحی تقریب کے انعقاد میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے شیڈول نے اپنے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل کسی بھی ایونٹ کا انعقاد ناممکن بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ تاخیر سے آنے والے کھلاڑیوں کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں نے وارم اپ میچوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کے منصوبوں پر اندرونی اور آئی سی سی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا تھا تاہم تفصیلات یا شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی افتتاحی تقریب کی تصدیق نہیں کی کیونکہ یہ نہ تو باضابطہ طور پر طے کیا گیا تھا اور نہ ہی آئی سی سی نے اس کی تصدیق کی تھی۔ پی سی بی افتتاحی ایونٹ کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن یہ بات ہمیشہ واضح تھی کہ ایسی کسی بھی تقریب میں تمام ٹیموں کی شرکت ضروری ہوگی جو موجودہ آمد کے شیڈول کو دیکھتے ہوئے ممکن نہیں ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کم از کم 10 میچوں کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ دبئی تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں بھارت اور پہلا سیمی فائنل شامل ہے۔ اگر بھارت 9 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا تو میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بصورت دیگر فائنل دبئی میں ہوگا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts