پاکستان لائیو اسٹاک سیکٹر میں بہتری کےلیے برازیلین ماہرین کے زیر نگرانی جدید تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے فون گرو پاکستان کی معیشت اور خوراک کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ فون گرو لائیوسٹاک فارمزخانیوال میں جدید آئی وی ایف ٹریننگ میں برازیلین ماہرین نے شرکت کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اووم پک اپ، آئی وی ایف اور ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجیز پر عالمی ماہرین کی تین ہفتے کی خصوصی تربیتی ورکشاپ سے جدید تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے لائیو اسٹاک کے شعبے میں ترقی متوقع ہے۔ فون گرو فارمز کا ملک بھر میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کا عزم، جدید اووم پِک اپ اور آئی وی ایف تکنیکوں کے ذریعے زیادہ بچھڑوں کی افزا ئش ممکن ہوگا۔ جو فوڈ سیکیورٹی اور پائیدار زرعی حل کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
پاکستانی ایمبریولوجسٹ اور ویٹرنری پروفیشنلز کے لیے جدید تربیتی مواقع، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے فون گرو زرعی جدت میں پیش پیش ہے، غذائی تحفظ اور پائیدار زرعی حل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔