شکایتیں سنی گئی ہیں، اقدامات سے مطمیئن ہیں: چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کے خلاف درخواست واپس لے لی

چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کے خلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا اور بیانات عدالت میں جمع کروادیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزاروں کے وکیل کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت میں دی گئی درخواست میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس حوالے سے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے ہم اس سے مطمئن ہیں۔

یاد رہے کہ چائینز سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی جانب سے بھتہ خوری اور دیگر الزامات کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts