ساڑھے تین کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث2ملزمان گرفتار، سامان برآمد

اسلام آباد میں ساڑھے تین کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سید علی رضا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کباڑ کا کاروبار کرتے ہیں، ملزمان کباڑ اکٹھا کرنے کی آڑ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ دونوں ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزمان ڈیڑھ ماہ قبل جلال آباد سے اسلام آباد آئے تھے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ملزمان نے گزشتہ روزصبح جی سکس تھری میں واردات کی تھی، ملزمان نے ڈکیتی کا سامان جنگل میں چھپا رکھا تھا۔ ملزمان نے گھر والوں کو زدوکوب بھی کیا، واردات میں ساڑھے 3کروڑ مالیت کی جیولری اور نقدی لوٹی گئی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts