سندھ میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے لیے اجرک والی نمبر پلیٹ کیسے اور کتنے کی حاصل کی جائے؟

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام کمرشل و نجی گاڑیوں کے لیے نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور گاڑی مالکان کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لیے آخری مہلت بھی دے دی ہے۔

نمبر پلیٹ کہاں سے حاصل کریں؟

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ سفید رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن جبکہ کمشنر گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن پر مشتمل ہوں گی۔ حکام کے مطابق گاڑی مالکان اپنے پرانے نمبر پلیٹ کے ساتھ کسی بھی موٹر وہیکل رجسٹریشن آفس میں درخواست دے کر اپنی نئی نمبر پلیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

نمبر پلیٹ کی فیس کیا ہے؟

کار اور دیگر گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی 2450 روپے جبکہ موٹر سائیکل کی فیس 1550 روپے ہے۔ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ دوسری بارنکلوانے والوں کو 1850 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

 

نئی نمبر پلیٹ خصوصی خفیہ فیچرز پر مشتمل:

نئی نمبر پلیٹ خصوصی سیکیورٹی فیچرز کی حامل ہیں جس کے بعد جعلی نمبر پلیٹ بنانا ممکن نہیں ہوگا۔ اس میں بار کوڈ اور حکومت سندھ کا رنگ بدلنے والا چمکدار لوگو اور کچھ خصوصی خفیہ فیچرز بھی موجود ہیں جسے صرف محکمہ کے اہلکار ہی چیک کر سکیں گے۔

نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ کیا ہے؟

وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کیا ہے کہ 3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں گاڑیوں پر نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا فیصلہ گاڑیوں کی حفاظت اور یکساں شناخت کے لیے کیا گیا ہے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے بروقت اپنا نیا نمبر پلیٹ حاصل کریں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts