پاکستانی خاتون سیما حیدر کے چار بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر کے چار بچوں کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے چار بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بچوں تک رسائی کے لیے خطوط لکھ دئیے ہیں، امید ہے انڈین حکومت جلد چار بچوں تک ہائی کمیشن کو رسائی دے گی۔
غلام حیدر نے ہائی کمیشن کو شکایت کی کہ میری تین بیٹیوں سمیت چار بچوں کو غیر قانونی بھارت منتقل کیا گیا ہے انہوں نے اپیل کی کہ ہائی کمیشن فی الفور میرے بچے واپس لانے کے لیے اقدامات اور مدد کرے۔