Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سندھ حکومت کا کراچی کے تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی کے تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی کالجز کی جانب سے سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق ڈی جی کالجز کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی میں سیکیورٹی خدشات اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روشنی میں تمام کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

مراسلے میں ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنائے جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ ڈی جی کالجز سندھ نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ہم سرکاری اثاثوں، طلباء اور عملے کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی کیمرے ایک مضبوط سیکیورٹی فریم ورک اورسہولت فراہم کریں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں