Search
Close this search box.
کھیل پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پاکستان ویمن ٹیم انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی

پاکستان ویمن ٹیم آئی سی سی انڈر19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں جاری آئی سی سی انڈر19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آئرلینڈ ویمن انڈر 19 نے پاکستان کو ڈی ایل ایس میتھد پر 13 رنز سے شکست دی ہے۔

ملائیشیا میں بارش سے متاثرہ میچ میں آئرلینڈ ویمن انڈر 19 نے پاکستان کو ڈی ایل ایس میتھڈ پر 9 اوورز میں 73 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم 59 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

یاد رہے کہ پاکستان گروپ بی میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کے ساتھ شامل تھی قومی ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف میچ سے کیا تھا، پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے ساتھ ہوا۔

ا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں