میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وال چاکنگ کے ذریعے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کر دیں۔
کراچی پولیس چیف نے شہر کے تھانوں کو وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ جبکہ دیواروں پر پینٹنگز اور اشتہارات لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
پولیس کو وال چاکنگ میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر دیواریں انہی سے صاف کرانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ احکامات ملنے کے بعد کراچی پولیس نے وال چاکنگ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی۔