اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانی سمیت 50 تارکین وطن جاں بحق

موریطانیہ سے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ ہوا ہے، کشتی حادثے میں 50 تارکین  جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 44 پاکستانی شامل ہیں، ان میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے۔

مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے، 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔

تنظیم انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ 12 جنوری کو اسپین میری ٹائم ریسکیو کو کشتی گمشدگی سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم  اسپین میری ٹائم سروس نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ  تارکین وطن کی کشتی سے متعلق معلومات نہیں تھیں۔

مرنے والے  پاکستانیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں جاں بحق 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، 12 نوجوان 4 ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے، پیسے نہ ملنے پر کشتی کو سمندر میں کھڑا کر دیا گیا تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو اسپین کیلئے روانہ ہوئی تھی،  انسانی اسمگلروں نے کشتی سمندر میں ہی کھڑی رکھی، انسانی اسمگلروں نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماریطانیہ میں کشتی حادثے کی اطلاع کی تفصیلات لے رہے ہیں، واقعہ کی تفصیلات لینے کے بعد باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts