کراچی کے علاقے گارڈن میں کم سن بچوں کےاغوا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، گارڈن حسن لشکری کے ایک ہی محلے سے 2 بچے گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں،5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا دونوں پڑوسی ہیں۔
والدین کے مطابق علی رضا اور علیان مدرسہ سے واپس آنے کے بعد باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر جگہ ڈھونڈ لیا لیکن بچوں کا کوئی پتا نہیں چل سکا، ابھی تک تاوان وغیرہ کے لئے بھی کوئی کال نہیں آئی
دوسری طرف پولیس نے والدین کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے پولیس بچوں کے والدین کے ساتھ رابطے میں رہے اور فوری طور پر بچوں کو بازیاب کر کے رپورٹ پیش کرے،