2025 میں دنیا کی بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں پاکستان کا علاقہ گلگت بلتستان شامل

برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز نے 2025 میں دنیا کے 50 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی ہے۔ فنانشل ٹائمز نے پاکستان کے گلگت بلتستان کو 2025 میں بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے۔ برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے شاندار پہاڑی مناظر موجود ہیں، سیاح بہتر سیکیورٹی، آسان رسائی اور بہتر رہائش کی سہولتوں کی وجہ سے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال اگست میں 120 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے آن لائن ویزے کی سہولت فراہم کی اور اب اسکردو کے لیے پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانوی اخبار نے یہ بھی بتایا ہے کہ گلگت بلتستان میں 14 روزہ گروپ ٹورز بھی شروع کیے جا رہے ہیں، یہ ٹورز خطے کی ثقافت، تاریخ اور خوبصورت مناظر دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور اس میں 6 دن کی ٹریکنگ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی گلگت بلتستان کو اس سال سیاحت کے لیے دنیا کے 25 بہترین مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts