پاکستانی نژاد برطانوی حاجیوں کیلئے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 2025 میں حج کے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی حاجیوں کے لئے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی جبکہ یہ سہولت مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں قائم پاکستانی قونصل خانوں میں بھی میسر ہو گی، پہلی دفعہ پاکستانی پاسپورٹ اپلائی کرنے والوں کی کلیرینس کیلئے بھی خصوصی سیل قائم کردیا گیا، حاجیوں کو پاسپورٹس ترجیحی بنیادوں پرجاری کئے جائیں گے۔