Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں سردی کی نئی لہر، 12 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی نئی لہر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث 12 جنوری سے سردی کی ایک اور لہر کراچی میں انٹری لے گی اور سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی شہرکا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے، کالام میں درجہ حرارت منفی نو، استور میں منفی آٹھ، اسکردو، چترال اورہنزہ میں منفی چار ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم شدید سرد ہے، زیارت میں درجہ حرارت منفی آٹھ اور کوئٹہ میں منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، پنجاب اوربالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں