Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت دنیا

متحدہ عرب امارات میں نئے فیملی قوانین کا نفاذ، کیا تبدیلیاں کی گئیں؟

متحدہ عرب امارات میں رہائش پزیر افراد کیلئے نئے فیملی قوانین کا اعلان کردیا گیا ہے، نیا فیملی قانون اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے فیملی قوانین اماراتی اور غیرملکی دونوں خاندانوں پر لاگو ہوگا، بچوں کے اماراتی قومی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی ہوگی۔

اماراتی نئے قوانین کے مطابق فیملی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور جیل بھی ہوسکتی ہے، بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں ہوں گی۔ نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل عمر میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق دیا گیا ہے۔ 15 سال کے بچے خود فیصلہ کرسکیں گے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں