Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی دنیا تازہ ترین

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ممالک جاتے ہوئے مزید 35 مسافر آف لوڈ

کراچی سے بیرون ممالک جاتے ہوئے 24 گھنٹے میں مزید 35 مسافر آف لوڈ کردیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 18 مسافروں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔ ٹور ازم ویزے پر امارات جاتے ہوئے 3 افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹمپریری ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے مسافرکو ویزا پروٹیکٹر اسٹیمپ نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر روک لیا گیا۔ پرسنل وزٹ ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے 4 افراد کو آف لوڈ کیا گیا، ایک خاتون کو فیملی وزٹ ویزا سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر سعودی عرب جاتے ہوئے پرواز سے اتارا گیا۔

ٹورزم ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مسافر کو آف لوڈ کیا گیا۔ 2مسافروں میں سے ایک کو ٹورزم ویزا اور دوسرے کو ورک ویزہ پر آذربائیجان جاتے ہوئے ہوئے مناسب دستاویزات اور ویزا پروٹیکٹ نہ ہونے پر پرواز سے اتارا گیا۔

اس کے علاوہ 3 مسافروں کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے ویزہ سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ ایک مسافر کو عارضی ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے پروٹیکٹر نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں