ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا۔تاجر برادری سے انکے مسائل ومشکلات کی بابت تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ پولیس جرائم کی بیخ کنی کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے ۔ جدید آلات اور تلاش ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ تفتیش کو جدید خطوط پر اسطوار کیا گیا اور انویسٹیگیشن افسران کو اضافی مراعات بھی دی جا رہی ہیں۔
تعلیم یافتہ افسران و جوانوں کو پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے جس سے پولیس میں مزید بہتری نظر آئےگی۔
گزشتہ سال کی نسبت جرائم میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ اسٹریٹ کرائم میں پچھلے سال کی نسبت 24 فیصد کمی آئی۔ 16 سے زیادہ تھانوں میں سی سی ٹی وی سے منسلک کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں جس سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں کافی حد تک مدد ملی ہے
سیف سٹی پروجیکٹ بھی تیزی سے مکمل ہو رہا ہے ۔ٹریفک کنٹرول اور ایکسیڈنٹ کے حوالے سے بھی واضح حکمت عمل بنائی گئی ہے اور نفری میں اضافہ کیا جائے گا۔