Search
Close this search box.
پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل پر مبنی نقشے کو مسترد کردیا

سعودی وزارت خارجہ نے گریٹر اسرائیل پر مبنی نقشے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ریاستوں کی خود مختاری پر صریح حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے اردن ، لبنان اور شام کے مختلف علاقوں پر مبنی گریٹر اسرائیل منصوبے پر مبنی نقشے جاری کرنے پر مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بے بنیاد اور انتہا پسندانہ اقدامات قابض حکام کے اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کے ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ممالک کی خود مختاری اور ان کی سرحدوں کا احترام کیا جائے تاکہ خطے کو مشکلات سے بچاتے ہوئے مستقل بنیادوں پر امن کے قیام کی کوششوں کو کامیاب کیا جاسکے۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل کے نقشے کے معاملے پر سعودی عرب کا موقف امتِ مسلمہ کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنا عالمی امن کو تباہ کرنا ہے، اسلامی تعاون تنظیم گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنے پر فوری اجلاس طلب کرے۔ انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق سعودی عرب کے موقف کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں