Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت کھیل پاکستان کراچی تازہ ترین

"کراچی کا اسٹیڈیم اور تماشائی فارغ ہیں”، ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے بیان کی وضاحت دے دی

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کی تھی جس پر انہوں نے وضاحت بھی پیش کردی ہے۔ اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہ میرے حالیہ انٹرویو نے کچھ تنازعہ پیدا کیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس کی وضاحت پیش کر دوں۔

علی ترین نے کہا کہ مجھے کراچی بہت پسند ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہاں کا کھانا پورے ملک میں سب سے بہترین ہے، میں صرف اسٹیڈیم کے اندر موجود کھانے اور میچ دیکھنے کے تجربے پر تنقید کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کرکٹ کے شوقین کے طور پر مجھے وی آئی پی باکسز کے بجائے انکلوژرز میں میچز دیکھنا زیادہ پسند ہے۔ اور یہ تجربہ نیشنل اسٹیڈیم کے سوا ہر جگہ شاندار ہوتا ہے۔

 

اپنے وضاحتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میچ دیکھنے کا منظر انتہائی مایوس کن ہے، باتھرومز کی حالت بھی غیر مناسب ہے اور کھانے پیسے کی اشیا کے اختیارات بھی بہت محدود ہیں۔ کراچی کے عوام کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔ علی ترین کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے اس وقت اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ اس سے مداحوں کو بہتر تجربہ ملے گا۔

یاد رہے کہ علی ترین نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ کراچی میں کرائیں جس پر ہم نے کہا کہ کراچی کا اسٹیڈیم اور تماشائی فارغ ہیں آپ جنگلوں میں پھنسے ہوتے ہیں اور کچھ نظر نہیں آ رہا ہوتا۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی سے کہا کہ آپ کے وی آئی پی باکسز، واش رومز اور کھانا فارغ ہیں وہاں میچز نہ کرائیں لیکن پی سی بی اس بات پر راضی نہیں ہوا اور کہا کہ کراچی ہمارا سب سے بڑا شہر ہے لیکن جب میچ ہوا تو اسٹیڈیم میں گن کر 30 لوگ تھے جس پر پی سی بی نے کہا کہ یہ بہت حیران کن ہے علی ترین نے جواباً کہا کہ کس کے لیے؟ یہ کسی کے لیے بھی حیران کن بات نہیں ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں