Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں آج سے سردی میں کمی کا امکان، درجہ حرارت کتنے ڈگری تک پہنچ سکتا ہے؟

کراچی میں آج رات سے سردی کی شدت میں کچھ کمی کا امکان ہے اور محکمۂ موسمیات کی جانب سے درجۂ حرارت 10 ڈگری تک بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دوسری جانب قلات میں درجۂ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں