سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن 2 فروری سے شروع کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن ’فلائی اے ڈیل‘ پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی، پروازیں کراچی، ریاض اور جدہ کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔
أديل ایئر ۔۔۔۔۔۔ کی پہلی پرواز کراچی پہنچنے پر طیارے کو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا، سی اے اے فلائی أديل کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت پہلے ہی دے دی جا چکی ہے۔
ایوی ایشن سیکورٹی کے ترجمان شاہد قادر نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے باتیا کہ سعودی عرب کی نئی ایئر لائن کے پاکستان آنے سے مسافروں کو براہ راست سفر کی ایک اور سہولت میسر آئے گی۔ نئی ایئرلائن سے پاکستان میں نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدا میں فلائی اے ڈیل کی ہفتے میں چار پروازیں ہوں گی دو لاہور سے اور دو کراچی سے۔ یہ تیسری سعودی ایئر لائن ہو گی جو پاکستان کے لیے آپریشنل ہو گی۔ دونوں روٹس کے لیے ایئربس ۔۔۔۔۔ ہوائی جہاز استعمال ہوں گے۔ اس کے علاوہ سعودی ایئر لائن اور فلائی ناس پہلے سے ہی آپریشنل ہے جس کی فریکوئنسی بھی ہفتہ وار کے حساب سے چل رہی ہیں۔