تحریک لبیک پاکستان کراچی کی جانب سے کھلے مین ہول پر دھکن لگاؤ مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ کھلے گٹر پر دھکن لگاؤ مہم کا آغاز 12 جنوری بروز اتوار 2025 کو کراچی بھر میں کیا جائے گا۔
ٹی ایل پی کراچی کمیٹی نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی میں کھلے ہوئے گٹر میں بچے کا گر جانا اور جاں بحق ہو جانا متعلقہ یونین کونسل، یو سی کے چیئرمین، لوکل سٹی گورنمنٹ بالخصوص مرتضی وہاب کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی نااہلی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ اب ہمارے بچے گٹر کے نالوں میں گر کر جاںبحق ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے کھلے گٹر میں گر کر جانبحق ہوگیا تھا بچے کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ گٹروں پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ کوئی اور عباد کی طرح قیمتی زندگی سے محروم نہ ہو۔