امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے 10 امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست کے مطابق ایلون مسک دنیا کے سب سے امیرترین شخص ہیں جنکے پاس مجموعی دولت 415.8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک کے بعدجیف بیزوس 236.0 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 1994 میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی۔
میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 213.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جب کہ لیری ایلیسن 204.4 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پانچویں نمبر پر ہیں لگژری LVMH برینڈ کے مالک برنارڈ آرناولٹ جس کی مجموعی دولت 170.6 بلین ڈالر ہے۔
گوگل کے شریک بانی لیری پیج جو امیر ترین افراد میں چھٹے نمبر ہیں جن کی مجموعی مالیت 160.9 بلین ڈالر ہے، گوگل کے دوسرے شریک بانی سرگئی برن اپنی 153.5 بلین ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
وارن بفیٹ برکشائر ہیتھ وے (ملٹی نیشنل کنگلومریٹ کمپنی) کے مالک 141.2 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ آٹھویں نمبر پر، مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او اور لاس اینجلس کلپرز کے موجودہ مالک اسٹیو بالمر اپنی مجموعی مالیت 124.5 بلین ڈالر کے ساتھ نویں جبکہ نیوڈیا ( کمپیوٹر مینوفیکچرنگ کارپوریشن) کے مالک جینسن ہوانگ 122.3 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ ٹاپ 10 کی فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔