Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

وفاقی وزارتیں معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جس سے گمراہ کن معلومات پھیل رہی ہی، فافن کی رپورٹ جاری

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ( فافن ) نے ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ وفاق کی اکثر وزارتوں نےلازمی معلومات اجرا کے قانون پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا ہے۔ فافن نے معلومات تک رسائی کے قانون پر وزارتوں اور اداروں کی جانب سے عمل درآمد سے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

فافن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وفاق کی اکثر وازرتوں نے لازمی معلومات اجرا کے قانون پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا، یہ خامی گمراہ کن اور غلط معلومات پھیلنے کا باعث بنتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی اکثر وزارتیں اور ڈویژنز، لازمی معلومات عوام کیلیے ویب سائیٹ پر جاری کرنے کے قانونی تقاضے پر موثر و مکمل عملدرآمد نہیں کررہیں۔

قانون کی شق 5 پر فعال عملدرآمد کا قانونی تقاضا پورا نہ ہونے کی یہ خامی، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن( گمراہ کن اور غلط معلومات ) کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔ فافن کے مطابق رپورٹ کے لیے وفاقی حکومت کی 33 وزارتوں کی 40 ڈویژنز کی سرکاری ویب سائیٹس کا وسط 2024ء میں جائزہ لیا گیا، کسی بھی ڈویژن نے اس قانون کی دفعہ 5 پر مکمل عمل نہیں کیا، کیبنٹ ڈویژن اور بین الصوبائی رابطہ ڈویژنز نے قانون پر 42 فیصد عمل کیا۔

قانون پر31 سے 40 فیصد عمل کرنے والے 15 ڈویژنز میں سے 6 ڈویژنز جو اسٹیبلشمنٹ، پٹرولیم، قومی ورثہ و ثقافت، ریونیو، داخلہ اور پلاننگ ڈویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات ہیں، انہوں نے 38 فیصد عمل کیا۔ دیگر 7 ڈویژنز تجارت، مواصلات ، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، خارجہ امور،نجکاری، مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور بی وسائل نے 35 فیصد عمل کیا۔

رپورٹ کے مطابق لازمی معلومات اجرا کے قانون پر ماحولیاتی تبدیلی اور آئی ٹی و ٹیلی مواصلات کی ڈویژنز نے 31 فیصد عمل کیا۔ 13وفاقی ڈویژنز کی کارکردگی 21 سے 30 فیصد کے درمیان رہی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں