Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی دنیا تازہ ترین نمایاں

کراچی ایئرپورٹ پر چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک جانیوالے 30 مسافر آف لوڈ، وجہ کیا بنی؟

کراچی ایئرپورٹ سے چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک جانے والے 30 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 افراد چین اور ملائیشیا، 4افراد عمان،ایک یوگینڈا،2 تنزانیہ اور بنگلادیش جبکہ 10 افراد سعودی عرب جارہے تھے۔ تمام افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ،اخراجات کی رقم نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودیہ اور عراق سمیت 7 ممالک سے 24 گھنٹے میں 51 پاکستانیوں کو بے دخل بھی کیا گیا تھا۔ بے دخل پاکستانیوں کو مختلف پروازوں سے کراچی پہنچا دیا گيا۔ بے دخل 2 شہری اصلی پاسپورٹ، 49 ایمرجنسی پیپرز پر وطن واپس پہنچے۔

امیگریشن حکام کے مطابق سعودی عرب سے بےدخل 33 پاکستانیوں کو کراچی بھیجا گیا، ایمرجنسی پاسپورٹ پر 14 پاکستانی عراق سے کراچی پہنچے جبکہ دبئی، عمان، زمبیا ،قطر اور برطانیہ سے ایک ایک پاکستانی کو بےدخل کیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں