بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے ’انڈس ویلی سویلائزیشن‘ کا رسم الخط ڈی سائفر کرنے کے لیے 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے یہ اعلان انڈس سویلائزیشن کی صد سالہ یادگاری تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کیا جو ایگمور میں تمل ناڈو گورنمنٹ میوزیم میں منعقد ہوئی تھی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انڈس ویلی اسکرپٹ تاحال دنیا کے لیے معمہ ہے جو اس تحریر کو سمجھے اور دنیا کے سامنے لے کر آئے اسے 10 لاکھ ڈالرز انعام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سو سال بعد بھی ماہرین آثار قدیمہ اور کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینیئرز اس رسم الخط کو سمجھنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے انڈس ویلی کی تہذیب پر تحقیق جاری رکھنے کے لیے ادارہ قائم کرنے اور 8 کروڑ 57 لاکھ بھارتی روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
وادی سندھ کی تہذیب، جو 3300BCE سے 1300BCE تک موجود ہے، دنیا کی قدیم ترین شہری ثقافتوں میں سے ایک ہے۔ وسیع پیمانے پر آثار قدیمہ کی کھدائی کے باوجود، اس کا رسم الخط غیر واضح ہے، جس سے تہذیب کی زبان، ثقافت اور شراکت کو سمجھنے میں ایک خلاء باقی ہے۔