کراچی میں سردی کی شدت برقرار، پارہ 8 ڈگری تک گرگیا، سردی کی لہرکب تک جاری رہے گی؟

شہرقائد میں سردی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 27 فیصد ہے۔ شہر میں سردی کی موجودہ لہر 9 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

کراچی میں جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا، جناح ٹرمینل پر جنوری کا اوسط درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر رات کا کم سے کم درجۂ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ گلستان جوہر میں 7.5، شارعِ فیصل پر 11.5، ماڑی پور میں 10 اور بن قاسم میں درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts