سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق سعودی عرب، یو اے ای، ملائیشیا اور عراق سے 24 گھنٹوں میں 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، ان افراد کو کراچی پہنچنے پر قانونی کارروائی کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ ہونے پر 4 بھکاری یا ہاروب ہونے پر 15 اور زائد المیعاد قیام پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، یو اے ای سے 4 پاکستانیوں کو بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا۔
اس کے علاوہ ممنوعہ تارکینِ وطن ہونے پر ملائیشیا سے 16 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جب کہ غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد پر عراق سے 11 پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان بھیجا گیا۔