Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں رات گئے بارش سے سپرہائی وے پر حادثہ، 6 گاڑیاں ٹکراگئیں، ایک شخص جاں بحق، 24 زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے نتیجے میں سپرہائی وے پر حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، 24 سے زائد زخمی ہوئے۔

جیو نیوز کے مطابق حادثہ حیدرآباد سے کراچی آنے والے سپرہائی وے کے ٹریک پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پھسلن کے باعث 2 بسیں، 2 کاریں، آئل ٹینکر اور کنٹینر آپس میں ٹکرا گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 24 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک نوجوان حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ تمام زخمیوں کوسول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts