Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسم سرما کی پہلی بارش، آج سے سردی مذید بڑھنے کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں رواں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ہوئی جبکہ چند مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرو مندر، نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، شارع فیصل، کارساز روڈ، ڈالیما، شانتی نگر، گلستان جوہر اور اسکیم 33 یونیورسٹی روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔ گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقے حب چوکی اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، وادی کوئٹہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے کراچی میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی بھی کررکھی ہے۔ بلوچستان میں جاری برف باری اور بارش کے نتیجے میں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور چند علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری تک بھی گرسکتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts