Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں شہری سے 13 کروڑ کی ڈکیتی،سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں ارسلان نامی شہری کے کرپٹو اکاونٹس سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر(13 کروڑروپے) نکلوانے کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ارسلان نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ جس کے بعد 9 افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا،پوچھ گچھ اور تفتیش کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سی ٹی ڈی اہلکار عمر، پرائیویٹ شخص حارث رضوان اور طارق شامل ہیں

پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ سی ٹی ڈی اہلکار علی رضا بھی واردات میں ملوث ہے، جو واردات کے بعد تاحال فرار ہے۔

واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ارسلان کرپٹو کرنسی کا کام کرتا ہے، جسے منگھو پیر عریبین ولاز سے اغوا کیا گیا تھا۔گزشتہ رات 1 بج کر 40 منٹ پر ہوٹل سے ارسلان نامی شخص کو پولیس موبائل میں سوار 5 سادہ لباس اہلکاروں نے اغوا کیا۔اغوا کے بعد اسے ایف آئی اےصدرآفس کے قریب لے جایا گیا جہاں اس کے فون میں موجود کرپٹو کرنسی اکاوٹنس سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی رقم مختلف اکاونٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔

رقم کی منتقلی کے بعد اسے قائداعظم کے مزارکے قریب چھوڑ کر ملزمان فرار ہو گئے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں