دوسری نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ 9 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگی تفصیلات کے مطابق پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور خیبرپختونخوا کیچ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے دوسری نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ 9 جنوری سے کراچی یونیورسٹی میں شروع ہو گی۔
پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل ام لیلی کلثوم نے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔