ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔
احسان الحق کا کہنا تھا کہ 14 جنوری سے جرمنی میں شروع ہونے والی ’ہیم ٹیکس‘ نمائش میں 270 پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کی شرکت متوقع ہے، نمائش میں پاکستانی ملز کو کروڑوں ڈالر کے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل کے لیے روئی کی بھرپور خریداری کی جا رہی ہے۔