Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں نوجوان کے قتل کا معاملہ، ڈکیتی مزاحمت کہنا قبل از وقت ہے، پولیس

کراچی کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی میں گزشتہ شب نوجوان کے قتل کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ اطہر کے قتل کی واردات مشکوک ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ واردات لوٹ مار کی مزاحمت ہے۔ مقتول کی جیب سے گولیوں سے بھرا میگزین ملا ہے، جائے وقوعہ سے پولیس کو ایک پستول بھی ملا ہے، جائے وقوعہ سے پستول اور مقتول کی جیب سے میگزین ملنے سے واقعہ مشکوک لگتا ہے۔

 

مقتول کے لواحقین کاکہنا ہےکہ اطہر سکھر کا رہائشی ہے، اس کا بھینس کالونی میں باڑا ہے، مقتول اطہر کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ مقتول اطہر کے ماموں شوکت کا جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا بھینس کالونی گلی نمبر 10 کے قریب اطہر اور نجم بائیک پر سوار تھے، موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے نجم اور اطہر کو روکا اور تلاشی لی، دوران تلاشی کچھ نہ ملنے پر ملزمان نے اطہر کے سینے پر گولی ماری اور فرار ہو گئے۔

 

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول سے متعلق مقتول کا کزن کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا ہے اور وہ بار بار بیان بدل رہا ہے پولیس نے بتایا کہ مقتول کی جیب سے ملنے والے میگزین کے بارے میں بھی اہلخانہ نے لاعلمی ظاہر کی، واقعہ مشکوک ہے باریک بینی سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts