Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت کراچی

میئر کراچی کا قبرستانوں میں زائد رقم لینے، قبروں کو مسمار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی میں قبرستانوں میں زائد رقم لینے اور قبروں کو مسمار کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر شہر قائد کے قبرستانوں میں زائد رقم اور قبروں کو مسمار کرنے والے مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان میئر کراچی کے مطابق مرتضی وہاب نے قبرستان میں تدفین کے عوض زائد رقم وصول کرنے اور قبروں کو مسمار کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس کی روشنی میں آپریشن کرتے ہوئے سخی حسن قبرستان سے گورکن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ آپریشن کی سربراہی اے ڈی سی ون سینٹرل عاصم میمن نے کی، اور ٹیم میں ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم اے سی نارتھ ناظم آباد، ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد، ایس ایچ او شاہرا نور جہاں بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے قبرستانوں میں تدفین کے کیا مراحل ہیں؟ قبر کتنے کی پڑتی ہے اور ٹوٹل اخراجات کتنے آتے ہیں؟

 

ترجمان میئر کراچی کے مطابق کارروائی کا مقصد شہر کراچی کے لوگوں کے لیے اپنی لواحیقین کی تدفین کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ عوام سے گزارش کی جاتی ہےکہ وہ 14300 سے زائد رقم وصول کرنے والوں کی شکایت 39 13 پہ درج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ شہر کے قبرستانوں میں 25 سے 50 ہزار روپے، مافیا کے لوگ قبر کے شہریوں سے وصول کررہے ہیں جس پر یہ کاروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں