پاکستانی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی انہیں نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔
اداکارہ ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا میسیج دیکھا جا سکتا ہے۔ میسیج میں کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے نئے سال 2025ء کی آمد پر مبارک باد دی گئی۔
اداکارہ ماورہ حسین نے اس اسکرین شاٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سال بن گیا ہے’، انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورہ نے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
ماورہ حسین کا یہ کہنا کہ رونالڈو نے انہیں نئے سال کی مبارکباد دی، کسی حد تک اپنی جگہ ٹھیک ہے لیکن اس پیغام میں کہیں بھی ماورہ حسین کو مخاطب نہیں کیا گیا۔ رونالڈو کی جانب سے اسی طرح کے پیغامات کئی صارفین کو بھی ملے ہیں۔
ممکنہ طور پر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر براڈکاسٹ پیغام کے ذریعے انسٹاگرام پر انہیں فالو کرنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد کا پیغام دیا گیا اور اس طرح یہ پیغام کئی صارفین کو انکے میسج باکس میں رسیو ہوا۔