کراچی سے جانے اور آنے والی ٹرینیں اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 کے بجائے ساڑھے 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی۔
کراچی سے لالہ موسیٰ بذریعہ فیصل آباد جانے والی 17 اپ ملت ایکسپریس شام 5 کے بجائے ساڑھے 5 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 10 بجے روانہ ہوگی جبکہ تیز گام شام ساڑھے 5 کے بجائے 4 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات کو ساڑھے 9 بجے روانہ ہوگی۔
گرین لائن 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات کو 1 بجے، خیبر میل 01 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 11 بجے روانہ ہوگی جبکہ سکھر ایکسپریس رات 11 کے بجائے 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات کو1 بجے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق دیگر تمام ٹرینیں اپنے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔