کراچی کے علاقے کلفٹن میں مبینہ طور پر نشہ میں دھت ٹریفک پولیس آفیسر کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق کلفٹن تھانہ کی حدود میں کلفٹن انڈر پاس کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایوب سیڈار ولد محبوب جاں بحق ہوگیا،
واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے واردات پر پہنچی اور پولیس انسپکٹر کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ پولیس انسپیکٹر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس انسپکٹر شاہد آنگورو بطور سیکشن آفیسر مومن آباد تعینات تھے، پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے حادثہ کے ذمہ ٹریفک پولیس انسپکٹر کا دوران ڈرائیونگ نشہ میں ہونے کی تصدیق کے لئے میڈیکل کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔