کراچی میں مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے دھرنوں اور احتجاج کے باعث شہر کی مختلف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہیں، ٹریفک پولیس کے مطابق ابولحسن اصہفانی روڈ عباس ٹاون آنے جانے والےروڈ ٹریفک کے لئے مکمل بند ہیں۔
نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر ایک کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند ہیں۔کامران چورنگی سے موسمیات جانے والا روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے، موسمیات سے کامران چورنگی آنے والے روڈ پر ٹریفک کو ڈبل چلایا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی ٹریفک کے لئے مکمل بند ہے۔ انچولی شاہراہ پاکستان جانب سہراب گوٹھ، مین منگھو پیر روڈ حیبیب بینک چورنگی، ولیکا اسپتال جانب بڑا بورڈ ٹریفک کے لئے بند ہے۔
بزنس ریکارڈر روڈ، لسبیلہ جانب گرومندر آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لئے بند ہیں۔ گلبائی جانب پراچہ چوک ٹریفک کے لئے، شاہراہ فیصل بلوچ کالونی جانب شہر سروس روڈ ٹریفک کے لئے بند کیا ہوا ہے۔
شاہراہ لیاقت روڈ، فریسکو چوک ٹریفک کے لئے بند ہے، مین یونیورسٹی روڈ نزد معروف بیکر کے سامنے صفورہ پربھی دھرنا جاری ہے۔ ناگن چورنگی بس اسٹاپ جانب سخی حسن و سہراب گوٹھ، مین یونیورسٹی روڈ ناظم اعلیٰ کٹ آنے جانے والے دونوں ٹریفک کے لئے بند ہیں
قیوم آباد ہینو چورنگی جانب کورنگی، شاہراہ اورنگی ٹاون پونے پانچ جانب میٹرو، قائد آباد مرغی خانہ جانب ملیر، کورنگی نمبر پانچ ، لانڈھی نمبر4 جانب کورنگی ، جبکہ ٹاور چوک جیلانی سینٹر کے سامنے روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے وہ سفر کے لئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں